پاراچنار، مسافر گاڑی پر فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، بازار بند

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے وسطی شہر پاراچنار میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس دوران تمام بازار و کاروباری مراکز بند کردئے گئے۔
گذشتہ روز کوہاٹ میں مسافر گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور جان بحق اور سواریاں زخمی ہوئی تھیں۔
احتجاجی مظاہرہ نے ہزاروں آفراد نے شرکت کی اور ڈرائیور کے جنازے کیساتھ احتجاجی جلوس بھی نکالا۔ اس دوران مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور مسافر گاڑیوں کو تخفظ دینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پشاور سے پاراچنار آنے والی مسافر گاڑیوں کو کئی بار ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی نہیں کی جارہی جبکہ دہشت گردی واقعات کو ذاتی دشمنی کا رنگ دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، دہشتگردوں کیخلاف اہم کامیابی، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر گرفتار