ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک: گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو سے سعودی عرب میں جاں بحق حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز ہو گئی۔
ان جاں بحق حاجیوں میں 58 پاکستانی بھی شامل ہیں جبکہ ان میں مصری حاجیوں کی تعداد 600 تک ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق جاں بحق حاجیوں میں اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور عراق کے عازمین بھِی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اردن کے 20 لاپتا حاجیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ہائر ایجوکیشن کمیشن کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی جے یو آئی نے مسترد کر دی