اشفاق محمد مروت وزیراعلی کے فوکل پرسن برائَے سٹوڈنٹ افیئرز تعینات

ویب ڈیسک: اشفاق محمد مروت وزیراعلی خیبر پختونخوا کے فوکل پرسن برائے سٹوڈنٹ افیئرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ اشفاق مروت انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے موجودہ صوبائی صدر ہیں اور آئِی ایس ایف کے بانی اراکین میں سے ایک ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق اشفاق محمد مروت طلبہ کی بہبود، تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے وزیر اعلی کے ساتھ روابط کی ذمہ داری انجام دیںگے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اشفاق محمد مروت طلبہ کے جملہ مسائل کے حل اور دیگر امور کے لیے وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے رابطے میں رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری