اسرائیل نے جنگی قوانین کیخلاف ورزی جان بوجھ کر کی، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی حملوں پر اقوام متحدہ میں کئی قراردادیں پاس ہوئیں لیکن ان میں سےکسی پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
ایسے کیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنگی قرانین کیخلاف ورزی جان بوجھ کر کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کے سربراہ نے اسرائیلی فوج کے اقدام کو فلسطینیوں کا ’قتل عام‘قرار دیدیا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں جاری جنگ کے دوران تمام تر احتیاط کے اصولوں کی منظم خلاف ورزی کی۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے کہا کہ جنگ کے دوران شہریوں کو محفوظ رکھنے اور کم سے کم نقصان کیلئے پلاننگ کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ان تمام چیزوں کی مسلسل خلاف ورزی ہوتی رہی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ غزہ میں شہریوں کی بے تحاشہ اموات اور وسیع پیمانے پر تباہی جان بوجھ کر ایک حکمت عملی کے تحت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت آگے بڑہیں گے، اسد قیصر