پاکستان کا روسی نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان نے روس کے نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ سال اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں پاکستان کو نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس منصوبے میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے بات چیت اور متعلقہ طریقہ کار پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ سی پیک کے بعد دوسرا بڑا منصوبہ ہوگا جس میں پاکستان شمولیت اختیار کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روسی فیڈریشن میں زراعت میں باہم تعاون کے فروغ پر بات جاری ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان سی پیک کے ساتھ ساتھ شاہراہ ریشم کو آئی ٹی سی میں استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، محکمہ بہبود ابادی کے زیر انتظام علماء کانفرنس کا انعقاد