شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی عوام پاکستان کے نام سے نئی پارٹی لانچ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے سابق رہنماوں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت لانچ کر دی۔
ذرائع کے مطابق عوام پاکستان کے ایکس اکاؤنٹ پر "عوام پاکستان، بدلیں گے نظام” کے پیغام کے ساتھ ویڈیو شیئر کی گئی جسے شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل نے ری ٹویٹ کیا۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مفتاح اسماعیل اور سابق سینیٹر پیپلز پارٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر پالیسی اختلافات کے باعث پارٹی چھوڑنے کے بعد سے اس منصوبے پر عمل پیرا تھے اور بالآخر انہوں نے عوام پاکستان کے نام سے نئی جماعت تشکیل دیدی۔

مزید پڑھیں:  صدارتی انتخاب، ٹرمپ اور بائیڈن کے مابین امیگریشن پر مباحثے کا امکان