مانسہرہ پولیس کی کاروائی، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کی تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور کے رہائشی مسعود نواب نامی شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سٹی پولیس مانسہرہ نے بائی پاس روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ہنڈا سوک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا اور اس کی تلاشی لی۔
پولیس کی جانب سے چینکنگ کے دوران گاڑی سے لاکھوں روپے کا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
اسلحہ میں 28 عدد پستول 30 بور، 30بور ماوزرز 5عدد، نائن ایم ایم ماوزر 3 عدد، 5 عدد رپیٹرز 12بور، 5 عدد شارٹ گنز 12 بور اور 75 پیکٹ کارتوس برآمد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ مانسہرہ پولیس نے لاکھوں مالیت کے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی.

مزید پڑھیں:  ہنگو، بجلی لوڈشیڈنگ کیلئے لائحہ تیار، کنڈا مافیا کے گرد گھیرا تنگ