پاکستان جیسا دوست ملک کا ساتھ ہونا باعث فخر ہے، چینی وزیر لیوجیان چاؤ

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی پیک کے حوالے سے پاک چین مشترکہ اجلاس منعقدہ ہوا۔
اس موقع پر تمام ملکی سیاسی جماعتیں ایک پیج پر نظر آئیں جس پر چینی وزیر لیوجیان چاؤ نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیدیا۔
پاک چین مشاورتی مکینزم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، یوسف رضاگیلانی، حنا ربانی کھر، خالد مقبول صدیقی اور پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن سمیت دیگر نے شرکت کی۔
چینی وزیر لیوجیان چاؤ کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کا اکٹھا ہونا باعچ مسرت ہے۔
انہوں نے اس موقع پر چین اور پاکستان کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
چینی وزیر لیوجیان چاؤ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ترقی کے لیے ملک کا اندرونی استحکام ناگزیر ہے۔ سرمایہ کاری کےلیے سکیورٹی صورتحال کوبہتربنانا ہوگا۔
پاک چین مشترکہ مشاورتی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر لیوجیان چاؤ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے جبکہ ہمیں پاکستان جیسا دوست ساتھ ہونے پر فخر ہے۔
پاک چین مشترکہ مشاورتی اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک چین تعلقات اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں، سی پیک نےدونوں ملکوں کے کثیرجہتی تعلقات کو نئی جہت دی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتی پارکس اور خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے، تجارت اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے متعدد مواقعوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  مغربی اقدامات کو چین روس تعاون میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، ماؤ ننگ