احسن اقبال بیان بازی بند کریں، عمران خان کی رہائی کیلئے عوام نکل آئے ہیں

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود ساختہ ارسطو احسن اقبال بونگیاں مارنا چھوڑ دیں۔ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کریگی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عدالت کو احسن اقبال کے بیان پر نوٹس لینا چاہئے۔ جعلی فارم 47 حکومت نے ملک کو تباہی کیے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لئے خیبر سے کراچی تک عوام نکلے ہیں اور جلد سابق وزیراعظم عوام کے درمیان ہوں گے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے ہمیشہ سازشی سیاست کی ہے، ان کی سازشوں کا بھانڈا سابق گورنر محمد زبیر نے پھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھتیجی راجکماری پنجاب اور چچا وفاق میں سازشوں میں مصروف ہے، مریم نواز لیک ویڈیوز کی ماسٹر مائنڈ ہے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ اخلاقیات نام کی کوئی چیز راج کماری اور انکی فیملی میں نہیں، پہلے اسحاق ڈار اور اب محمد زبیر ان کی سازشی سیاست کے چشم دید گواہ بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، محکمہ بہبود ابادی کے زیر انتظام علماء کانفرنس کا انعقاد