چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی نے پاکستان کا بھیجا گیا شیڈول منظور کر لیا

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے آئی سی سی نے پی سی بی کا بھیجا گیا شیڈول منظور کر لیا۔
آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کے شیڈول میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
اس حوالے سے آئی سی سی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے شیڈول دیگر بورڈز سے بھی شئیر کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری تا 9 مارچ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کارورل اکنامک ٹرانسفارمیشن منصوبے میں تاخیر کا نوٹس