لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے عوام کو سولر پینل کی سہولت دینَگے، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے حوالے سے کراچی میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لیاری کے لوگ شہید محترمہ کے لاڈلے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو کراچی میں پیدا ہوئیں اور دو آمروں کا مقابلہ کیا۔ ہم نے بھِی لیاری کے عوام سے مل کر کامیابی حاسل کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 16سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ اس مسئے کا واحد حل سولر پینل ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے سندھ اور کراچی کے عوام کو سولر پینل دیں گے۔ 5 سال میں سولر پینل کے منصوبے کو صوبے بھر میں وسیع کریں گے، جو سولر نہیں خرید سکتے انہیں سبسڈی دیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت سے امید ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے کیے وعدہ پورے کرے گی۔

مزید پڑھیں:  مون سون بارشیں رواں ماہ شروع ہونیکا امکان، شدید موسمی صورتحال کا خدشہ