پشاور کا علاقہ شیخ جنید آباد مسائل اور جرائم کا گڑھ بن گیا، سنیچنگ واردات معمول

ویب ڈیسک: پشاور کا علاقہ شیخ جنید آباد مسائل اور جرائم کا گڑھ بن گیا۔ سنیچنگ سمیت دیگر ناخوشگوار واقعات رونما ہونا معمول بن گئے۔
سنیچنگ واردات سمیت آئس اور چوری کے واقعات میں بھی اضافہ نوٹ کیا جانے لگاہے۔
شیخ جنید آباد کے مین چوک میں واقع ٹیوب ویل سے علی الصبح نامعلوم چور بجلی کی تار کاٹ کر لے گئے۔
اس حوالے سے تھانہ گلبہار میں چوری کی روزنامچہ رپورٹ بھی درج کی گئی ہے۔
شیخ جنید آباد کے رہائیشیوں سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کی جانب سے وزیراعلی اور آئی جی پولیس سے تحفظ کی فراہمی اور چوری اور سنیچنگ وارداتوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
یاد رہے کہ پشاور کا علاقہ چیخ جنید آباد مسائل اور جرائم کا گڑھ بن گیا ہے۔ آئے روز سنیچنگ واردات سے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  آپریشن عزم استحکام:حکومت کی ان کیمرا اجلاس کی یقین دہانی