حزب اللہ اور اسرائیل کی جنگ مشرق وسطیٰ کیلئے انتہائی خطرناک ہے، گوتریس

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کی جنگ مشرق وسطیٰ کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کی جنگ کو دو ملکوں کی جنگ بنایا ٹھیک نہیں۔ اس نازک موڑ پر کوئی بھی غلط قدم پورے خطے کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
سیکرٹری جنرل گوتریس کا کہنا تھا کہ روزانہ حساب سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوتا ہے۔
حزب اللہ اور اسرائیل کی جنگ غزہ جنگ سے مختلف اور ایسی جنگ ہو سکتی ہے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کا عسکری حل نہیں۔ باہمی تبادلہ خیال سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔
انتونیو گوتریس نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے کشیدگی کا فوری خاتمہ کریں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا لطف اٹھا رہا ہے، ڈونلد لو