ایف سی تعینات

آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی گفتگو ہوئی،اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔
ذرائع کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی، ایف سی اہلکار نیلم جہلم، منگلا اورگل پورپار ہاسزکی فول پروف سکیورٹی کیلئے تعینات ہوں گے۔
آزاد کشمیرمیں ایف سی کے 6 پلاٹونز تعینات کی یجائیں گے اور آزادکشمیر میں ایف سی کی تعیناتی ابتدائی طور پر 3 ماہ کیلئے ہوگی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، آزاد کشمیر میں سکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر :موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق