2افراد جاں بحق

لکی مروت :فائرنگ واقعات میں2افراد جاں بحق ،ایک زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
واقعات کے مطابق کرم پل کے قریب درگہ میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے زاہد نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
دوسرے واقعے میں طور لونگ خیل کے قریب فائرنگ کرکے عزت خان نامی شخص کو قتل کیا گیا
وانڈہ زیڑان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اباخیل کے رہائشی رحمت اللہ شدید زخمی ہو گیا ۔
جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کردیاگیا ۔

مزید پڑھیں:  منی پور فسادات میں مودی سرکاری کا غیر سنجیدہ رویہ کارفرما