دھرنا

لنڈی کوتل میں امن کی بحالی کیلئے دھرنا دوسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں امن کی بحالی اور صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کے خلاف تمام اقوام کا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا ۔
خیبر تکیہ کے مقام پرجاری دھرنے میں تمام اقوام کے قومی مشران، خیبر سیاسی اتحاد کے رہنماں، صحافیوں اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
دھرنا شرکا نے سیاہ جھنڈے اٹھائے تکیہ مقام سے ایوب کلے تک امن مارچ بھی کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل میں ایک سازش کے تحت امن و امان کی صورتحال خراب کی گئی ، علاقے میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے۔
شرکاء نے مطالبہ کیا صحافی خلیل جبران کی قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
دھرنے کے شرکاء نے صحافی خلیل جبران کے بچوں کو شہید پیکیج دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔

مزید پڑھیں:  مردان، نیشنل مکس مارشل آرٹس، واریئر اور کک باکسنگ مقابلوں کا انعقاد