خیبرپختونخوا آپریشن نامنظور

قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا آپریشن نامنظور کے نعرے

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے فاٹا آپریشن بند کرو اور خیبرپختونخوا نا منظور کے نعرے لگاتے ہوئے واک آؤٹ کیا ۔
سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا جس میں بجٹ پر بحث کی گئی۔
پیپلزپارٹی کے رہنما مہیش ملانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشکل اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کا بجٹ ہے، ہمارے چیئرمین نے بھی مجبورا ًاس بجٹ کو قبول کیا۔
سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے آزاد اراکین نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت نہ دینے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئے۔
حکومتی وزرا نے اپوزیشن سے ایوان میں واپس آنے کی درخواست کی تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی قیادت میں اپوزیشن ارکان ایوان میں واپس آگئے۔

مزید پڑھیں:  منی پور فسادات میں مودی سرکاری کا غیر سنجیدہ رویہ کارفرما