امن مارچ

تیمر گرہ میں امن مارچ کا انعقاد

ویب ڈیسک: لوئر دیر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تیمر گرہ میں امن مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
بدامنی کے خلاف منعقدہ امن مارچ کے شرکاء نے تیمر گرہ پریس کلب سے گورگوری چوک تک پیدل مارچ کیا اور امن کے نعرے لگاتے رہے ۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت علاقے کا امن تباہ نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ علاقہ مزید کسی بھی قسم کے فوجی آپریشنز کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا :نگران دور کے 6ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ