بھارت میں ہیٹ سٹروک اور سیلاب، 130 سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں متاثر

ویب ڈیسک: موسمیاتی تبدیلی رنگ دکھانے لگی، بھارت میں سورج سوا نیزے پر آ گیا۔ اس شدید گرمی کے باعث دہلی میں 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ہیٹ سٹروک سے 93 افراد ہلاک جبکہ متعدد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں ہیٹ سٹروک سے 12 جبکہ اتر پردیش میں 81 افراد ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب سیلاب نے بھی تباہی مچا دی جس کے باعث 37 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ ہیٹ سٹروک کا شکار مریضوں میں خواتین سمیت معمر افراد کی تعداد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب ریاست آسام میں شدید بارشیں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے،108 دیہات زیر آب آگئے، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی جبکہ 4لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  یمنی افواج کا امریکی بحریہ کے جہازوں پر بڑا حملہ