سوات، یتیم اور بے سہار بچوں کیلئے تربیتی مرکز کی عمارت سست روی کا شکار

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث یتیم اور بے سہار بچوں کیلئے تربیتی مرکز کی عمارت کی تعمیر سست روی کا شکار ہے۔
زمونگ کور منصوبے کے لئے سابق حکومت نے ایک ارب روپے مختص کئے تھے مگر فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے عمارت بے یارو مد دگار پڑی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے ک ہعمارت پر 40 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔
عمارت پر باقی کا تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث زمونگ کور کے 100 سے زائد بچے کرایہ کی بلڈنگ میں رہنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری میں 81 لبنانی شہید، نیتن یاہو کاجنگ بندی سےانکار