اداکارہ نوشین شاہ

اداکارہ نوشین شاہ نے مداحوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے مداحوں کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔
اداکارہ نوشین شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کے نام جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میری اپنے تمام مداحوں سے درخواست ہے کہ براہِ کرم میرے لیے دعا کریں۔
نوشین شاہ نے اسٹوری میں اپنی مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ گاڑی میں بیٹھیں کہیں جارہی ہیں جبکہ ویڈیو میں انہوں نے عبایا اور حجاب پہنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہوں، مجھے آپ سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔
نوشین شاہ کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے دعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب اگر نوشین شاہ کے انسٹاگرام ہینڈل کی جانب نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں، اب اداکارہ کے انسٹاگرام ہینڈل پر صرف 22 پوسٹس موجود ہیں۔
22 پوسٹس میں چند تصاویر نوشین شاہ کی ہیں جن میں انہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ کچھ تصاویر ان کے بھائی کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرم فائر بندی جرگہ کی کوششوں سے ہوگئی،خیبرتنازعہ حل ہونےکی امیدہے