آصفہ بھٹو

آصفہ بھٹو کا بطور رکن قومی اسمبلی تنخواہ اور الاؤنسز نہ لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: آصفہ بھٹو زرداری نے بطور رکن قومی اسمبلی تنخواہ اور الاؤنسز نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی کو اس حوالے سے خط لکھ دیا۔
خط کے متن کے مطابق آصفہ بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ اگر کوئی تنخواہ یا الاؤنسز جاری کئے گئے ہیں تو انہیں منسوخ کر دیں۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 کے لیے ہوئے ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ کامیاب ہوئی تھیں۔
آصف علی زرداری کے صدرِ مملکت منتخب ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں آصفہ بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر :باڑہ قمبر خیل میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا