غیر قانونی کنکشنز کیخلاف آپریشن

بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کیخلاف آپریشن، 104 کنڈے ہٹا دیئے گئے

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کی جانب سے جاری احکامات کی روشنی میں بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کیخلاف آپریشن کے دوران 104 کنڈے ہٹا دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر متنی پشاور شاہداللہ نے واپڈا حکام اور مقامی پولیس کے ہمراہ سفید ڈیری، سب ڈویژن متنی میں بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کیخلاف آپریشن کیا۔
اس کارروائی کے دوران 104 کنڈے ہٹا دیئے گئے جبکہ اس کے ساتھ ہی 36 سلو میٹرز، 2 ٹرانسفرمرز اور 2 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کی سفید ڈیری فیڈر پر کل 38 کروڑ سے زائد روپے کے واجبات ہیں جو کہ ان صارفین نے ادا کرنے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیه پشاور کنڈا کلچر اور بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کیخلاف جاری آپریشن تین مراحل پر مشتمل ہے۔
پہلے مرحلے میں تمام غیر قانونی کنکشنز اور کنڈے ہٹانا ہیں، دوسرے مرحلے میں پیسکو واجبات کی ادائیگی اور تیسرے مرحلے میں تمام صارفین کا جامع میٹرایزیشن ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر متنی نے متنی سب ڈویژن میں صارفین سے گزارش کی کہ واپڈا حکام کے ساتھ بجلی کی سپلائی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی بندش کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں‌خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں‌بحق، متعدد زخمی