سنی اتحاد کونسل نے احتجاج

قومی اسمبلی اجلاس، سنی اتحاد کونسل نے احتجاج کا فیصلہ کر لیا

قومی اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل نے احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے تیاریاں حتمی مرحلے میں‌داخل ہو گئی ہیں.
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل نے احتجاج کا راستہ اپناتے ہوئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج ہی طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کریں گے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے ک قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ منظوری سے متعلق حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔
یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میںِ پیش کردہ بجٹ پر جہاں دیگر جماعتوں نے اعتراض کیا وہیں پی ٹَی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بھی بھرپور احتجاج کیا گیا۔
آئی ایم ایف کی ایما پر تیار کردہ بجٹ کے حوالے سے عوام نے بھی منفی رائے دی ہے کیونکہ اس میں سراسر ٹیکسزہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے کہا تھا کہ وفاقی بجٹ کسی طور عوام دوست نہیں۔ اس سے ملک کا کباڑا نکل گیا ہے۔
یاد رہے کہ بجٹ کے حوالے سے پہلے ہی منفی تاثر پایا جا رہاہے .

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کیخلاف تحفظات بہت سنجیدہ ہیں، مولانا فضل الرحمان