شجاعیہ میں شدید بمباری

صیہونیوں کی شجاعیہ میں شدید بمباری، 50 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی شجاعیہ میں شدید بمباری کی وجہ سے 50 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں شدید بمباری سے درجنوں مکان مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے شجاعیہ پر صیہونی فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی درندرگی کے باعث ہزاروں فلسطینی ایک بار پھر شجاعیہ سے جبری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شجاعیہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ شجاعیہ میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین کی واپسی کی اطلاع ملنے کے بعد کیا۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی جانب سے اسرائیلی فوج پر جوابی وار کرتے ہوئے راکٹ فائر کر دیئے۔
اس کے ساتھ ہی فلسطینی تنظیموں کی جانب سے صیہونیوں پر بارودی سرنگوں سے بھی حملے کئے گئے۔ اس افتاد کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ جبکہ متعدد فوجی مارے گئے۔
7اکتوبر 2023 سے غزہ پر چڑھائی کرنے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوی کے ہاتھوں ہزاروں کی تعداد میں‌فلسطینی شہید ہو چکے ہیں.
اس دوران 88 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں، ان میں‌زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے.
گزشتہ روز غزہ میں ہونیوالی بمباری کے دوران مقامی افراد نے بھارتی تیار کردہ بموں کی نشاندہی کی تھی.
اس خبر کیساتھ ہی اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ آشکار ہو گیا جو کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر برسرپیکار ہے.

مزید پڑھیں:  جمرود میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی