چیئرمین بورڈ آف گورنرز

پروفیسر نوشیروان برکی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایل آر ایچ دوبارہ تعینات

ویب ڈیسک: ایل آر ایچ بورڈ آف گورنر اجلاس زیر صدارت چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر نوشیروان برکی منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
یاد رہے کہ پروفیسر نوشیروان برکی بطور چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایل آر ایچ عہدے پر دوبارہ تعینات ہو گئے ہیں۔
پروفیسر نوشیروان برکی کی زیرصدارت اجلاس میں مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں انہوں نے صحت کارڈ پر مفت علاج اور ادویات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
انہوں نے اجلاس میں ڈاکٹرز کی تقرری، ادویات، فنڈز کی فراہمی، صحت سہولت کارڈ سمیت دیگر اہم شعبوں میں کام مزید تیزکرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔
پروفیسر نوشیران برکی نے کہا کہ ہر قسم کی طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا فرض ہے، مریضوں کی تکلیفوں کا مداوا کر یں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاورمیں خوفناک آتشزدگی ،100سے زائد دکانیں،پلازے اور گھر جل کر خاکستر