پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس :اراکین کا قیادت پر تحفظات کا اظہار

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین نے پارٹی قیادت پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران پارٹی ارکان نے آپس کی لڑائی اور اختلافات پر کھل کر گفتگو کی ۔
ممبران کی جانب سے عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کی موجودگی میں قیادت کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ایک ممبر نے انکشاف کیا کہ عمر ایوب کے استعفیٰ دیتے ہی متبادل پنجاب سے لانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ارکان نے رائے دی کہ شیخ وقاص اکرم کو عمر ایوب کے متبادل کے طور پر سامنے لایا جا رہا ہے، اسد قیصر قیادت کے ہمراہ پارٹی کے اختلافات اور مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں اراکین نے رائے دی کہ نئی پالیسی بنا کر آپسی نفرتوں کو ختم کیا جائے، بیرسٹر گوہر علی، عمر ایوب اور زرتاج گل نے پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں خود کش دھماکے، 18 سے زائد افراد ہلاک