فاخرہ دم توڑ گئی

15سال کوما میں رہنے والی خاتون فاخرہ دم توڑ گئی

ویب ڈیسک: 15سال کے طویل عرصے تک کوما میں رہنے والے خاتون فاخرہ نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی۔
فاخرہ کو ڈلیوری کے دوران مبینہ طور پر انیستھیزیا کی مقدار زیادہ دی گئی تھی جس کے باعث وہ کوما میں چلی گئی۔
فاخرہ کئی سالوں سے کوما کی حالت میں نشتر ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھی۔
فاخرہ نے ایم بی اے بینکنگ بی ایس آئی ٹی اور کئی ریسرچ پیپرز لکھے۔
چیف جسٹس نے 2009ء میں فاخرہ کوما کیس پر از خود نوٹس بھی لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  تین بچے تربیلہ ڈیم میں‌نہاتے ہوئے ڈوب گئے