الیکشن ایکٹ ترمیمی بل

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور،ٹربیونلز میں ریٹائرڈ جج تعیناتی کی راہ ہموار ہوگئی

ویب ڈیسک: الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کی راہ ہموار ہو گئی ،قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔
الیکشن ایکٹ 2017میں ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی رپورٹ رانا ارادت شریف نے پیش کی۔
وزیر قانون نے بل کے قد و خال بیان کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ پر بوجھ کم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن ٹربیونلز میں سیشن کورٹس اور ہائی کورٹس کے ریٹائرڈ ججز کو بھی شامل کیا جائے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر بوجھ کے باعث الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں میں تاخیر ہوتی ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن ارکان نے بل کی شدید مخالفت کی تاہم قومی اسمبلی نے بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔
بل کے تحت الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز کو تعینات کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں خود کش دھماکے، 18 سے زائد افراد ہلاک