خاورمانیکا پر تشدد

خاورمانیکا پر تشدد کرنے والے وکیل کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: اسلام آاد کی انسداددہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے سابق گوہر خاورمانیکا پر تشدد کرنے والے پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔
انسداددہشتگردی میں خاورمانیکا پر تشدد کیس میں گرفتار وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل نے دلائل دیے کہ ملزم پر دفعہ 324 اور دہشتگردی دفعات لگادی گئیں حالانکہ کوئی شواہد نہیں، واقعے کی ویڈیو دیکھ لیں کچھ ثابت نہیں ہوتا۔
جیسے گالی پر کوئی سیکشن نہیں بنتا ویسے تھپڑ پر بھی کوئی سیکشن نہیں بنتا، ایک تھپڑ مارنے پر 8 دن سے بندہ جیل میں ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض گرفتار پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ و حادثات میں‌ 6 افراد جاں بحق