جنوبی اضلاع کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ

خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کے لیے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔
اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے، عابد مجید جنوبی اضلاع کے تمام محکموں کے سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹریٹ کے قیام پر کام کریں گے۔
اے سی ایس ساؤتھ کو جنوبی اضلاع سیکرٹریٹ کے قیام کی سفارشات تیاری کاٹاسک دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مالی اورانتظامی امورکے جائزے اورمتعلقہ اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے سفارشات تیارکی جائیں گی جب کہ اے سی ایس ساؤتھ وزیراعلیٰ کوجوابدہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف ضلع صوابی میں احتجاج، شٹر ڈاون جاری