سانحہ 9مئی ملزمان کی ضمانت

سانحہ 9مئی میں ملوث 31ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9مئی کے مختلف مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، عدالت نے 31ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے کنٹینر جلاؤ گھیراؤکے کیس میں 7ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ کلمہ چوک کنٹینر جلا ؤگھیرا ؤکے کیس میں چھ ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم جاری کیا۔
عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ہاؤس جلا ؤگھیرا ؤکیس میں تین ملزمان جبکہ وزیراعظم ہائوس جلاؤ گھیرا ؤکیس میں دو ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم جاری کیا۔

مزید پڑھیں:  غیر ملکی طلبہ کی کمی، 4 برطانوی جامعات خسارے کا شکار