قیامت خیز گرمی

قیامت خیز گرمی سے کراچی میں 968افراد لقمہ اجل بن گئے

ویب ڈیسک: ملک کے مختلف علاقوںمیں جاری قیامت خیزگرمی نے کراچی میں 968افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
شہر قائد میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی برقرار ،گزشتہ 8دنوں میں ہونے والی اموات کی تعداد 968ہو گئی ۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ 142 میتیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں۔
ایدھی فائونڈیشن کے مطابق 27جون کو 135، 26جون کو 127، 25جون کو 141، 24جون کو 134، 23جون کو 128، 22 جون کو 86 اور 21 جون کو 75 لاشیں غسل اور تکفین کے لیے لائی گئیں۔
کراچی میں شدید گرمی کے باعث سیکڑوں اموات واقع ہوئی ہیں جن میں بے گھر اور لاوارث افراد بھی شامل ہیں۔
منشیات کے عادی افراد بھی بروقت طبی امداد نہ مل پانے پر لقمہ اجل بنے ہیں۔
ہیٹ ویو اور ہیٹ اسٹروک کی زد میں آنے والوں سے کراچی کے اسپتال بھرے پڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کو 590ارب روپے دینے کا بیان جھوٹ ہے، بیرسٹر سیف