ایران کے صدارتی الیکشن

ایران کے صدارتی الیکشن میں کوئی امیدوار اکثریت حاصل نہ کرسکا

ویب ڈیسک: ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا جس کے بعد دوبارہ ووٹ کافیصلہ کیا گیا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کو اکثریت 50 فیصد ووٹنا ملنے کے باعث ایران میں 5 جولائی کو دوبارہ صدارتی الیکشن منعقد ہونگے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کل ہونے والے انتخابات میں جو نتائج سامنے آئے ہیں ان میں مسعود پزیشکیان تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ ووٹ لیکر سب سے آگئے رہے جب کہ ان کے مضبوط حریف سعید جلیلی نے تقریباً 95لاکھ ووٹ حاصل کیے۔
ایران کے صدارتی الیکشن میں محمد باقر 34لاکھ ووٹ لیکر تیسرے نمبر جبکہ مصطفی پور محمدی محض 2 لاکھ سے کچھ زائد ووٹ حاصل کرسکے۔
ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جب کہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا، صدارتی انتخابات میں 2 کروڑ 45 لاکھ ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی۔
50فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکنے کے بعد اب ایران میں5جولائی کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پنشن اصلاحات منظور، اہلخانہ 10 سال تک مستفید ہو سکیں گے