خواجہ آصف جیسے بیانات

خواجہ آصف جیسے بیانات سے ہمارا کوئی دوست نہیں بچے گا، فضل الرحمان

خواجہ آصف جیسے بیانات سے خطے میں ہمارا کوئی دوست باقی نہیں رہے گا، ان کا انداز بیان پاک افغان بہتر تعلقات کی علامت نہیں۔ مولانا فضل الرحمان
ویب ڈیسک: خواجہ آصف جیسے بیانات کی وجہ سے خطے میں ہمارا کوئی دوست نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر دفاع کے انٹریو پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر دفاعی خواجہ آصف کے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو پر سخت ردعمل دیا۔ انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا تھا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو پہلے بھی نشانہ بنایا ہے اور آئندہ بھی بنائیں گے۔
انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ آپریشن ’عزمِ استحکام‘ فوج کی نہیں حکومت کی ضرورت ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف جس قسم کے بیانات دے رہے ہیں اس میں ان کا انداز بیان قطعی پاک افغان تعلقات بہتر ہونے کی علامت ظاہر نہیں کرتے۔
مولانا کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں سے خطے میں کوئی ہمارا دوست نہیں رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی تصدیق عالمی سطح پر کی جانے لگی