بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف

بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف ضلع صوابی میں احتجاج، شٹر ڈاون جاری

بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف ضلع صوابی میں عوام کا پارا ہائی، احتجاج سمیت آج شٹر ڈاون کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ویب ڈیسک: بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف ضلع صوابی میں صوابی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام شٹرڈاون ہڑتال و اختجاج جاری ہے۔
صوابی میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بجلی پانی سے بنتی ہے تیل سے نہیں۔ اس حوالے سے ضلع صوابی میں مختلف مقامات پر ہڑتلا و پہیہ جام کی کال دی گئی تھی۔
صوابی میں آج دکانداروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور 31 جولائی کو تربیلا پاور ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔
بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج میں مظاہرین نے کہا کہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے اور صوابی کے لوگوں کو تین روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائے۔
اس موقع پر ضلع بھر کی تمام سیاسی، مذہبی تنظیمیں غیر اعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف میدان میں آ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر گوہر علی کی پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی تردید