پی ٹی آئی کیخلاف تحفظات

پی ٹی آئی کیخلاف تحفظات بہت سنجیدہ ہیں، مولانا فضل الرحمان

پی ٹی آئی کیخلاف تحفظات بہت سنجیدہ ہیں، قوم کو ووٹ کا حق لوٹایا جائے، 5 اگست کو مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر یوم سیاہ منائیں گے، سربراہ جے یو آئی
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کیخلاف تحفظات بہت سنجیدہ ہیں، قوم کو ووٹ کا حق لوٹایا جائے۔ یہ باتیں جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائیں۔
انہوں نے ایک بار پھر ملک میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں اتنا دم خم نہیں کہ ہماری شکایات کا ازالہ کر سکے۔ قوم کو ووٹ کا حق لوٹایا جائے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت میں یکسوئی کا فقدان ہے، تاحال مذاکراتی ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے تو جے یو آئی کیساتھ مذاکرات نہ ہونے کا بیان بھی داغ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک بات پی ٹی آئی کی ہے توان کیخلاف تحفیظات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ شفاف انتخابات کی ضمانت تک منانے اور راضی کرنے کے الفاظ کے کیا معنی ہیں۔

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق اپیلیں سماعت کیلئے مقرر