حزب اللہ پر اسرائیلی جارحیت

حزب اللہ پر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، ایران

حزب اللہ پر اسرائیلی جارحیت کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ایران نے صیہونیوں کو منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی دیدی۔
ویب ڈیسک: حزب اللہ پر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی دیتے ہوئے ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صیہونی اقدام سے ایک تباہ کن جنگ چھڑ جائیگی۔
ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونیوں نے لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنایا تو اسرائیل کو مٹا کر رکھ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق نیو یارک میں ایران کے مشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران اور حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ بھرپور جنگ جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیل کو حزب اللہ پر فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے کے حوالے سے بھی ایرانی مشن نے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل کو حزب للہ پر کسی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ کے بعد حزب اللہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ان کو نشانہ بنائیں گے۔
دوسری جانب اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف اندر ہی اندر مظاہروں کا آغاز ہو گیا ہے، ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر نیتن یاہو کی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تل ابیب کی سڑکوں پر مظاہرین نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ جنگ ختم کرنے کے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس دوران مظاہرین نے شدید غم و غصے کا مظاہرہ بھی کیا.
مظاہرین نے سڑکوں پر کئی مقامات پر آگ لگا دی اور نیتن یاہو حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں.
یاد رہے کہ احتجاج کرتے مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کو یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کا ذمے دار قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف بجٹ کا پہلا تحفہ پیٹرول قیمتیں بڑھنا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف