حکومت کیساتھ ہمارے تحفظات

حکومت کیساتھ ہمارے تحفظات ہیں، پی پی رہنما شہلا رضا

حکومت کیساتھ ہمارے تحفظات ہیں، انتخابی نتائج کچھ بھی ہوں پیپلزپارٹی لاہور میں موجود ہے۔ مسلم لیگ ن نے کئی معاملات پر اپنی غلطی کو تسلیم کیا ہے۔
ویب ڈیسک: حکومت کیساتھ ہمارے تحفظات اب بھی ہیں، مسلم لیگ ن نے کئی معاملات پر اپنی غلطی تسلیم کی ہے۔ یہ باتیں پی پی رہنما شہلا رضا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں انڈسٹری اور دکانوں پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے لیکن تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز سے متعلق تحفظات ہیں، دیگر مختلف شعبوں سے وابستہ کئی لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں نہیں لایا گیا۔
پی پی رہنما شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آتی تو ہم بجلی کے 300 یونٹ فری دیتے۔ اب بجلی کی قیمت کہاں سے کہاں پہنچا دی گئی ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ مداخلت اور سازش میں بہت فرق ہے، امریکی قرارداد کھلی مداخلت ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت میں بھی الیکشن کے بعد مارشل لاء لگ گیا تھا جبکہ یہی خواہش پی ٹی آئی کی بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  سرکاری خرچے پر بیرون ملک علاج و سمینیار وغیرہ میں شرکت پر پابندی