پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ: لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائردرخواست پر فریقین سے جواب طلب

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے متنی سے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر فریقین سے 22 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تھانے کے محرر نے سمن وصول کیا ، اس کے باوجود ایس ایچ او پیش نہیں ہوا، ایس ایچ او اتنا بڑا ہے کہ وہ عدالتی احکامات کو نہیں مانتا۔
چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ عدالتی سمن کو اس طرح ردی کے ٹوکری میں پھینکیں گے تو یہ کام نہیں چلے گا، عدالت یہ برداشت نہیں کرے گی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سی سی پی او خیبر جا رہے تھے وہاں کچھ اہلکاروں کی شہادت ہوئی ہے۔
اس موقع پر سی سی پی اور محمد قاسم خان نے کہا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل یقینی بنائیں گے ، آئندہ ایسی کوتاہی نہیں ہو گی۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے جن لوگوں کو فریق بنایا ہے وہ آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں بینک ڈکیتی، رقم نہ ہونے پر مسلح افراد اسلحہ لے اڑے