بجلی کے گھریلو صارفین

بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کی تفصیلات جاری

بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کی تفصیلات جاری، نیپرا نے 200 سے لے کر 700 اور اس سے زائد کے یونٹ استعمال کرنےوالے صارفین پر لاگو ہونے اور ان سے وصول کئے جانے والے فکسڈ چارجز کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارج یکم جولائی سے صول کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے نیپرا کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
نیپرا رپورٹ کے مطابق 200 یونٹ استعمال کرنے والوں پر فکسڈ چارج نہیں ہوگا۔ 301 تا 400 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 200 روپے،401 تا 500 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 400 روپے سے ہوتے ہورے 700 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں سے فکسڈ چارج ایک ہزارروپیہ وصول کیا جائے گا۔
ان فکسڈ چارج میں اضافے کا مقصد بجلی کی تقسیم کار کمپنیون کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ فکسڈ چارجز ماہانہ بنیادوں پر وصول ہونگے۔

مزید پڑھیں:  کیلیفورنیا میں آتشزدگی سمیت آرکنسا کے دفاعی پلانٹ میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک