پاکستان میں بڑھتی مہنگائی

پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی تصدیق عالمی سطح پر کی جانے لگی

پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی تصدیق عالمی سطح پر کی جانے لگی، بلوم برگ کی رپورٹ میں اس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیدیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کی تصدیق بین الاقوامی مالیاتی ویب سائیٹ بلوم برگ کی جانب سے کی جانے لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6 ماہ بعد پہلی مرتبہ بڑھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جون میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6 ماہ بعد پہلی مرتبہ بڑھی جس کی اہم وجہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روزمرہ اشیاء کے کنزیومر انڈیکس میں ایک سال کے مقابلے میں 12 اعشاریہ 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس وجہ سے مہنگائی کی شرح ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں کسی بھی آپریشن کی مخالفت کی جائے گی ،فضل حکیم