یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج

یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج ختم، عوام مشکلات کا شکار

یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج ختم ہونے کے باوجود نئے ریلیف پیکیج کا اطلاق نہ ہوسکا۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم ریلیف پیکج کی مدت ختم ہونے کے باوجود نئے ریلیف پیکیج کا اطلاق نہ ہوسکا حالانکہ نئَے وفاقی بجٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گیا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر نئے پیکج کیلئے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ نئے پیکج کے اطلاق تک موجودہ وزیر اعظم پیکج جاری رکھا جائے گا۔
حکام کے مطابق ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، گھی، آٹا، چاول، دالوں سمیت 5 بنیادی اشیا پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کیلئے 65 ارب روپے، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کیلئے 10 ارب روپے جبکہ ریلیف پیکج کیلئے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور