کیپٹو پاورپلانٹس

کیپٹو پاورپلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری

کیپٹو پاورپلانٹس کیلئے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا اعلامیہ اوگرا کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔
ویب ڈسیک: کیپٹو پاورپلانٹس کیلئے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا اعلامیہ اوگرا کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کیپٹو پاورپلانٹس کیلئے نئے مالی سال کی پہلی تاریخ سے گیس قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین سمیت باقی تمام سیکٹرز کیلئے گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔ یاد رہے کہ ای سی سی نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دی تھی سج کے بعد اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات میں کسی بھی آپریشن کی مخالفت کی جائے گی ،فضل حکیم