عمران خان کی حراست

عمران خان کی حراست کا فیصلہ بین الاقوامی قانون کیخلاف وزری قرار

ویب ڈیسک: عمران خان کی حراست کا فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری اور من مانی قرار دیدی گئی۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی حراست کا فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دیدیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق اس سارے معاملے کا مناسب حل بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی، تلافی کا حق دینا اور غیر جانبدار تحقیقات کرانا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قانونی پریشانیاں، اُن کے اور تحریک انصاف کے خلاف جبر و زیادتی کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ 2024 انتخابات سے پہلے عمران خان کی پارٹی کے لوگوں کو گرفتار کیا گیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اُن کی سیاسی ریلیوں کو روکا گیا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدموں میں کئی قانونی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا بھی حوالہ دیا۔
یاد رہے کہ عمران خان کی حراست کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی.

مزید پڑھیں:  سینیٹر ہدایت اللہ پر قاتلانہ حملہ، مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی باجوڑ میں درج