ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ، سرچ آپریشن شروع

پشاور میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ، پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ویب ڈیسک: پشاور میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ یہ واقعہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں پیش آیا ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا، ٹریفک اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔
پولیس افسران بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی سکروٹنی کمیٹی چیئرمین کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی