ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے

ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے، ہنگو و نوشہرہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے

ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے شروع ہو گئے۔ ہنگو اور نوشہرہ میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔
ویب ڈیسک: ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے شروع ہو گئے، ہنگو اور نوشہرہ میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل کے عوام نے مین جی ٹی روڈ پر ٹائر جلا کر اسے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس قدر شدید گرمی میں 18 سے 20 گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ کم از کم 12 گھنٹے بجلی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پیسکو حکام کے ساتھ بار بار مذاکرات کے باوجود اس اہم مسئلے پر پیشرفت نہ ہو سکی۔
ضلع نوشہرہ میں بھِی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ خٹ کلی کے عوام نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
اس دوران مظاہرین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے جمع ہو کر پیسکو کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے کہا کہ ہم مزاکرات نہیں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں۔ خٹ کلے میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹوں سے بڑھ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائر مزید بڑھا دیں گے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایس آئی کے پاس سول معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں، عمران خان