لکی مروت میں بینک ڈکیتی

لکی مروت میں بینک ڈکیتی، رقم نہ ہونے پر مسلح افراد اسلحہ لے اڑے

لکی مروت میں بینک ڈکیتی کی واردت کے دوران مسلح ملزمان رقم نہ ہونے پر دو عدد پستول اور ایک ریپیٹر لے اڑے ۔
ویب ڈیسک: لکی مروت میں بینک ڈکیتی کی انوکھی واردات، مسلح ملزمان رقم نہ ملنے پر اسلحہ دو عدد پستول اور ایک ریپیٹر اڑا لے گئے۔
ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے پر لکی سیمنٹ فیکٹری کے گیٹ کے ساتھ موجود بینک میں رات گئے ڈکیتی واردات رونما ہوئی۔
پولیس کے مطابق اس دوران 7 نامعلوم مسلح افراد بینک کے شیشے تھوڑ کر اندر داخل ہوئے۔ مسلح افراد نے بینک میں توڑ پھوڑ کی اور اے ٹی ایم کو بھی نقصان پہنچایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نقدی نہ ہونے کی وجہ سے بینک میں موجود دو عدد پستول اور ایک رپیٹر ساتھ لے گئے۔ اس دوران مسلح افراد نے گیٹ چوکیدار کو بھی کچھ وقت کیلئے یرغمال بنائے رکھا۔

مزید پڑھیں:  افغان دہشت گرد کمانڈر زخمی حالت میں پولیس کے ہاتھ لگ گیا