صوابی میں خسرہ

صوابی میں خسرہ بیماری بے قابو، 6 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: صوابی میں خسرہ بیماری بے قابو ہو گئی۔ باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں پچھلے تین مہینوں میں خسرہ سے متاثرہ 411 بچوں کو لایا گیا۔ ان میں 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ہسپتال ترجمان کے مطابق اپریل میں 101، مئی میں 176 اور جون میں 134 خسرہ سے متاثرہ بچے داخل کرائے گئے۔ پچھلے تین ماہ میں خسرہ کے باعث 6 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع صوابی میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کے لئے ہسپتال میں‌علیحدہ وارڈ مختص کیا گیا ہے جہاں اس وقت متاثرہ 10 بچے زیر علاج ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ خسرہ سے بچاو کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے تاہم شدید گرمی کی لہر میں والدین بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایس آئی کے پاس سول معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں، عمران خان