وزیراعظم تاجک صدر ملاقات

وزیراعظم کی تاجک صدر سے ملاقات،پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی قصر ملت (ایوان صدر)آمد پر تاجک صدر نے پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ان کا سرخ قالین پر استقبال اور اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ،دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
تاجکستان کے صدر نے اپنی کابینہ کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تعارف کرایا،اس موقع پر وزیراعظم نے بھی اپنے وفد کے ارکان کو تاجکستان کے صدر سے متعارف کرایا۔
ملاقات میں امام علی نے پاکستان اور تاجکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا،دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے گفتگو کی گئی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، معدنیات، صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی لا محدود استعداد موجود ہے۔
وزیراعظم نے تاجک صدر کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور پاکستانی اور تاجک اقوام کے مابین سماجی روابط کو وسعت دینے کی دعوت بھی دی۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچے جہاں دوشنبے میں تاجک وزیراعظم، وزرا، میئر اور پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔
ادھر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دوشنبے میں وزیر اعظم کی مجلسی اولی محمد طائر زویر ذوکر زادہ، تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسولزادہ اور مجلس نمائندگان کے چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بڈھ بیر واقعہ میں اہم پیشرفت، ملوث نامزد ملزمان گرفتار